Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس غزہ کا انتظام بہترین انداز میں چلا رہی ہے: اکانومسٹ

palestine_foundation_pakistan_the-economist-british-magazine

برطانوی ہفتہ وار جریدہ” اکانومسٹ” نے غزہ کی انتظامی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت کے زیرانتظام حکومت شہرکے انتظامی اور مالی امور کو بطوراحسن انجام دے رہی ہے۔

اپنی حالیہ اشاعت میں غزہ کی معاشی اور انتظامی امور”اکانومسٹ ” نے ایک تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ میں مغربی کنارے اور اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کا شکارغزہ کی پٹی کی شرح ترقی کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے باوجود حماس نے نہ صرف شہر کے بہترین انداز میں انتظامی امور چلائے ہیں بلکہ کم وسائل اور معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کیا ہے کہ وہ انتظامی امور کے ساتھ مالی امور چلانے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2008، اور جنوری 2009ء کے دوران غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ اور حماس کی حکومت کے قیام کے بعد شہر کی معاشی ناکہ بندی سے شہر کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، تاہم حماس نے شہریوں کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

رپورٹ میں غزہ اور مغربی کنارے میں چار سال کے دوران ہونے والی ترقی کی شرح کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے باوجود مغربی کنارے کے مقابلے میں غزہ کی شرح پیدوار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں گذشتہ تین برس سے فتح کی سلام فیاض کی نگرانی میں حکومت قائم ہے، عرب ممالک اور دنیا بھر سے صرف سلام فیاض اور فلسطینی اتھارٹی کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کی حکومت پر اسرائیل اور بیرونی دنیا کے دباؤ، راستوں کی ناکہ بندی اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کے لیے امداد روکے جانے کے باوجود حماس نے جس جرات سے حالات کا سامنا کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کے پاس موجود افراد بھرپور انتظامی اور مالی امور کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan