لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے نمائندے اسامہ حمدان نے کہاہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود مبحوح کے قتل کے جرم کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اقدامات کئے جائیں گے – حماس فلسطینی قومی مصلحت پر مبنی فیصلے کرے گی – اسرائیل حماس کو جس میدان میں دھکیلنے کا ارادہ رکھتا ہے حماس اس میدان میں نہیں جائے گی – محمود مبحوح کے قتل کا بدلہ حالات کے مطابق لیا جائے گا- حماس جذبات کی بناء پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی – بلکہ حکمت اور دانائی سے فیصلہ کیا جائے گا-