Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس اور جہاد اسلامی بڑے مظاہرے، مذاکرات کی مخالفت

palestine_foundation_pakistan_demonstrations-for-hamas-and-islamic-jihad-in-gaza

اکتوبر 2000ء میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے شروع کی گئی دوسری تحریک انتفاضہ کو دس سال مکمل ہونے کی یاد میں آج غزہ میں حماس اور جہاد اسلامی کی جانب سے بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اکتوبر 2000ء میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے شروع کی گئی دوسری تحریک انتفاضہ کو دس سال مکمل ہونے کی یاد میں آج غزہ میں حماس اور جہاد اسلامی کی جانب سے بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ہمارے نمائندے موسی سماک نے ضلع میں حماس کے ایک رہنما کے حوالے سے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی مظالم سہنے والے پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ سماک نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ریلیوں کا مقصد آئے روز اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کے ساتھ بھی اظہار یک جہتی کیا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی کی جانب سے بیت المقدس سے زبردستی ہجرت پر مجبور کیے جانے والے فلسطینیوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں حماس کی پکار پر لبیک کہنے والے فلسطینیوں نے پی ایل او اور اسرائیل کے مابین ہونے والے مذاکرات کے خلاف اپنے غیظ و غضب کا اظہار کرتے ہوئے ان بے سود مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کے بہ قول ان مذاکرات سے فلسطینی قوم کو کسی فائدے کے بجائے الٹا نقصان ہو گا اور مذاکرات کے تمام ثمرات صرف اسرائیل کے حصے میں آئیں گے۔ اس موقع پر جہاد اسلامی کے کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد نے بھی ریلیاں نکالیں۔ یہ ریلیاں ضلع خان یونس کی بڑی مسجد سے شروع ہوئیں اور پھر حماس کے مارچ میں جا شامل ہوئیں۔ مارچ میں ڈاکٹر محمد ھندی، خالد بطش سمیت حماس کے معروف رہنماؤں نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے کہا کہ ان ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تصفیے اور مذاکرات کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار ہے۔ حماس کے لیڈروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ان مذاکرات کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اپنے مظالم کی پردہ پوشی کے لیے استعمال کررہا ہے۔ اس موقع پر حماس اور حرکۃ جہاد اسلامی کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید بھی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan