Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی کی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیاء سے ملاقات

 

حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی کی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیاء سے ملاقات،حزب اللہ کی جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

plf dr ahmed

 

حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی کی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیاء سے ملاقات،حزب اللہ کی جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

اور حزب اللہ کی حمایت جاری رکھیں گے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کی حزب اللہ کے وفد کو یقین دہانی کراچی( )حزب اللہ لبنان کے وفد نے حزب اللہ کے سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر احمدم ملی کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سلیم ضیاء اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ،وفد میں القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی موجود تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں میں اظہر ہمدانی اور تنویر تنولی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دروان گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سیلم ضیا ء کاکہنا تھا کہ حزب اللہ کی جدوجہد اصولی اور مثالی جد وجہد ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس نے سیاسی و مزاحمتی میدانوں میں بیک وقت عالمی دہشت گردوں امریکہ اور اسرائیل کو بد ترین شکست سے دوچار کیا ہے اور پاکستانیوں کے دلوں میں حزب اللہ کی محبت کو کسی طرح کم نہیں کیا جا سکتا اور حزب اللہ لبنان کی اصل سیاسی حقیقت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیاء کاکہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں کہ جنہوں نے عراق،افغانستان سمیت دنیا بھر میں متعدد ممالک پر جنگیں مسلط کیں اور لاکھوں بے گناہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جانے چاہئیں اور ذمہ دار افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیاء کاکہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے اور حزب اللہ کی حمایت کرتے ہیں اور حزب اللہ کو غاصب اسرائیل کے ساتھ 2006ء ہونے والی 33روزہ جنگ میں حزب اللہ کی عظیم الشان کامیابی کو عالم اسلام کی کامیابی تصور کرتے ہوئے حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیاسی امور کے سربراہ ڈاکٹر احمدملی کاکہنا تھا کہ حزب اللہ کے شہید قائد سید عباس موسوی پاکستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور یہی وجہ ہے آج بھی حزب اللہ پاکستان کے عوام سے بے پناہ محبت اپنے دلوں میں رکھتی ہے ،ڈاکٹر احمدملی کاکہنا تھا کہ سنہ 1992ء میں حزب اللہ کے عظیم قائد سید عباس موسوی کی اسرائیلی حملہ میں شہادت کے بعد پاکستان وہ پہلا اسلامی ملک تھا اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف وہ پہلے اسلامی ملک کے لیڈر تھے کہ جنہوں نے شہید عباس موسوی کی شہادت پر حزب اللہ کو تعزیت پیش کی اور غاصب اسرائیل کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمدملی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیاء کو بتایا کہ حزب اللہ آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے سلیم ضیاء کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی چار سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan