سید هاشم صفی الدین نے مقاوت سے بڑے پیمانے پرعوام کی حمایت اور سیاسی پشت پناہی کو اس تحریک عظیم طاقت بتاتے ہوئے کہا : مقاومت کی ھر روزبڑھتی ہوئی طاقت سبب بنی کہ اس کے خلاف جارحانہ کاروائی میں اضافہ ہو۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حزب الله لبنان کےایگزیکٹوکونسل کے سربراہ سید هاشم صفی الدین نے گذشتہ روز جنوب لبنان کے ایک پروگرام میں کہا : اج مقاومت لبنان اور فلسطین کو عظیم عوام حمایت اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اج ھر وقت سے زیادہ مقاوت مختلف میدان میں قدرت مند ہے کہا : اس مقاوت کے مقابل ایک ایسا دشمن ہے جو نابودی کہ کگرپراور ڈروخوف نے اسے ایسی جگہ پہونچا دیا ہے کہ اب غزہ پٹی مدد لیکر جانے والی کشتی پر حملہ کررہا ہے ۔
سید هاشم صفی الدین نے اخر میں کہا : مقاوت کے خلاف امریکا ، یورپ اور بعض عربی مراکز کے مسلسل ھجوم نے اسے علاقے میں قدرت مند بنا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ 30 لبنانی عورتوں اور دیگر امداد پہونچانے والے افراد پر مشتمل امداد کشتی دوا اور میڈیکل وسائل لیکر غزہ کی جانب عنقریب روانہ ہونے والے ہیں کہ جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کا سبب بنے گا ۔
یہ سفراس وقت انجام پارہا ہے جب غاصب اسرائیل نے اس امداد کشتی میں شریک افراد کو دھمکی دے رکھی ہے کہ کشتی ضبط کرکے شریک افراد کو اردن کے راستے جنوب لبنان بھیج دیا جائے گا۔