لبنان کے شہر ملیتیا میں حزب اللہ کی دفاعی میوزیم نہایت مقبول ہورہی ہے۔ اھل بیت نیوز کے مطابق اس میوزیم میں حزب اللہ کی مختلف طرح کی پناہ گاہوں کے نمونے، مختلف طرح کے ہتھیار اور جنگي نقشے رکھے ہوئےہیں۔ اس میوزیم کو اب تک پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔ حزب اللہ نے اس میوزیم میں صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت کے دوران اپنے دفاعی طریقوں کی بھی نمایش کی ہے۔ حزب اللہ کی اس میوزیم کے ایک ماہر گائيڈ نے کہا ہے کہ اس میوزیم سے حزب اللہ کا دفاعی چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔ حزب اللہ کی یہ پہلی میوزیم ہے۔