حزب اللہ کی سیاسی کونسل کرممبرخضر نورالدین نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ صہیونی ریاست نفسیاتی جنگ کے سہارے اپنی کمزوریوں پرپردہ ڈالنے اور اپنی فوج کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست دھمکیوں اور فوجی توانائیوں کے باوجود جنگ شروع کرنے کی توانائي نہيں رکھتی اور قدس کی غاصب حکومت کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اسے حزب اللہ کے ہاتھوں شکست فاش ہوگي جو اس کی تباہی پرمنتج ہوجائے گي یادرہے لبنانی فوج نے بھی حزب اللہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے بنابریں لبنان کے خلاف دھمکیاں دینا ایک عبث کام ہے اور اسرائيل میں جنگ کرنے کی جرائت بھی نہيں ہے۔