( فلسطین نیوز۔ مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کشمیر کے کنوینئر محمد خطیب سے اسلام آبا دمرکزی آفس میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں حریت کانفرنس کے رہنماءوں میں نثار مرزا،فیض نقشبندی، محمود ساغر اور دیگر موجود تھے ۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کشمیر کے مرکزی رہنما محمد خطیب نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کی جد وجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شکر گذار ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ہر نوجوان فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کا خواہش مند ہے ۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماءوں کو مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور گیارہ روزہ لڑائی میں فلسطینی مزاحمت اور عوام کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو پہنچائے جانے والے بھاری نقصان سے بھی آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماءوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کی حمایت اور آگاہی مہم کو تیز کیا جائے گا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق کسی بھی قسم کے دباءو کو قبول نہ کرے ۔