Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حرم ابراہیمی کو یہودی آثار قدیمہ میں شامل کرنا عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی فراڈ ہے

ibrahimi-mosque فلسطینی علماء نے حرم ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی آثار قدیمہ میں شامل کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے- ’’علماء لیگ فلسطین‘‘ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا فیصلہ عصر حاضر کا سب سے بڑا جھوٹ اور فراڈ ہے- اسرائیلی حکومت کا اقدام امت مسلمہ کے حکمرانوں سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اسلامی مقدسات کو صہیونی پنجے سے بچانے کے لیے اقدامات کریں اور اسرائیل کو اسلامی مقدسات کے خلاف جرائم کی اجازت نہ دیں- فلسطینی علماء نے اسرائیلی اقدام کے خطرات سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حرم ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی ورثہ قرار دینا اسلامی مقدسات پر قبضے کا مقدمہ ہے- آزاد دنیا کو وقت گزر جانے سے پہلے متحرک ہونا چاہیے- یہودی خواہشات صرف حرم ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد پر قبضے پر ہی نہیں رکیں گی- صہیونی جماعتوں کے مسجد اقصی کو شہید کرنے کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan