Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جہاد اسلامی کے گیارہ اراکین تاحال مصری جیل میں مقید

palestine_foundation_pakistan_ziad-nakhla-deputy-secretary-general-of-islamic-jihad-movement

فلسطین میں اسلامک جہاد کے نائب سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں رہائی کے وعدوں کے باوجود مصری حکام نے اپنی جیلوں میں قید اسلامک جہاد کے گیارہ ارکان کو تاحال رہا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اسلامک جہاد اور مصر کے مابین تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی واسطہ کاروں کی تمام تر کوششیں بھی اس معاملے کو حل کرنے میں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ زیاد نخالہ نے ’’ قدس پریس‘‘ کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہےکہ مصرکے اسلامک جہاد اور غزہ سے ساتھ اب تک کشیدہ ہیں۔ اسلامک جہاد کے 11 اراکین اس کی جیلوں میں ہیں اور غزہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں فلسطینیوں کو مصر نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ واپس آنے سے روک رکھا ہے۔ اس ہفتے کے دوران اس مسئلے کو حل کرنے کے وعدوں کے باوجود ہمیں تاحال کوئی مثبت پیش رفت نظر نہیں آئی۔ نخالہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر مصر کا موقف بڑا ہی ’’پراسرار‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی طور پر دیکھیں تو مصر کے لیے صرف فلسطین کا ساتھ دینے کی ہی آپشن ہے۔ لیکن اس کے کئی رویے ہماری سمجھ میں نہیں آتے۔ بالخصوص اسلامک جہاد کے کارکنوں کی آزادی اور نقل و حرکت کے بارے میں اس کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ رفح کراسنگ کا بوجھ اٹھانے میں مصر کا تیار نہ ہونا تو سمجھ میں آتا ہے مگر فلسطینیوں کی گرفتاری کی مصری پالیسی کی کوئی توجیہ نہیں دی جا سکتی۔ نخالہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مصری مصالحتی دستاویز کو دوبارہ مسترد کیا اور کہا کہ اس دستاویز میں صرف محمود عباس کے مقاصد کا خیال رکھا گیا ہے۔ اسلامک جہاد اس دستاویز پر یقین نہیں رکھتی ایسی دستاویز فلسطینی مشکلات کے حل کے لیے بے سود ہیں۔ دوسری جانب اسلامک جہاد اور حماس کے مابین تعلقات کو بہترین اسٹریٹجک تعلقات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور اسلامک جہاد میں کئٍ اعتبار سے یکسانیت ہے۔ دونوں اسلام، زمین، مزاحمت، شہریت، اہداف اور وژن میں شریک ہیں، اسلامک جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح اور حماس کے سیاسی بلاک کے سربراہ خالد مشعل کے مابین محبت و اخوت کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں جماعتیں مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں رہتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan