Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں خونریزی جاری، 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود متاثرین تک پہنچنے میں لگاتار پیش آنے والی مشکلات کے سائے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں چار شہداء اور 14 زخمی پہنچ گئے ہیں۔

وزارت صحت نے منگل کے روز جاری اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میدانی حالات کی وجہ سے ریسکیو اور شہری دفاع کا عملہ متعدد متاثرین تک پہنچنے میں معذوری کا شکار ہے جس کی وجہ سے اصل اموات میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

بیان کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی کل تعداد 1207 ہو چکی ہے جن کے علاوہ 3914 زخمی جبکہ اسی مدت کے دوران ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالنے کے 803 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء کو جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک کی مجموعی شماریات کے مطابق شہداء کی تعداد بڑھ کر 73,333 ہو چکی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں 174,023 زخمی ہوئے ہیں جو پٹی پر جاری ہولناک انسانی اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan