Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنوبی لبنان میں صورتحال مزید سنگین، شہداء کی تعداد 2509 تک جا پہنچی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی حکام نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، یوں 2 مارچ سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد دو ہزار 509 اور زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 755 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی تناظر میں جنوبی لبنان کے علاقوں سے آبادی کے بڑے پیمانے پر جبری انخلاء اور نقل مکانی کی لہر دیکھی گئی ہے، جو قابض اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں شدت لانے کی ہدایات کے بعد کی جانے والی وسیع اسرائیلی فضائی غارت گری کا نتیجہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت متعدد دیگر فوجی مختلف نوعیت کے زخموں سے دوچار ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan