جنوبی لبنان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک دھماکہ خیز ڈرون کے پھٹنے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص ایک بلڈوزر کا ڈرائیور تھا جو قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا اور اسے حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے ایک خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے بنت جبیل شہر میں انہدامی کارروائیوں میں مصروف ایک اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا اور اس بات کی تصدیق کی کہ نشانہ بالکل درست لگا۔
اسی اثناء میں عبرانی ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے متعدد فوجیوں کو قابض اسرائیل کے اندر واقع ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔
