اسرائیلی ریڈیو نے مقبوضہ بیت المقدس کی جنوبی ’’گیلو کالونی‘‘ میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 130 نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب القدس کی صہیونی بلدیہ کے زیر انتظام ’’بلڈنگ اینڈ پلاننگ کمیٹی‘‘ نے القدس کی زمین پر پہلے سے تعمیر شدہ رہائشی یونٹس کو سیاحتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کا یہ منصوبہ بھی مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے اور یہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بڑے منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے۔