Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جنوبی افریقا کے نائب وزیر خارجہ کی غزہ آمد

palestine_foundation_pakistan_ibrahim-ibrahim-the-deputy-foreign-minister-of-south-africa-with-seven-member-delegation

جنوبی افریقا کا سات رکنی وفد نائب وزیر خارجہ ابراہیم ابراہیم کی قیادت میں ہفتے کے روز رفح سرحدی پھاٹک کے راستے غزہ پہنچا۔ کیپ ٹاون سے آنے والے اعلی اختیاراتی وفد کا یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

ہفتہ کے روز مسٹر ابراھیم کی سربراہی میں غزہ پہنچنے والے وفد کا پرتپاک استقبال فلسطینی وزارت خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر احمد یوسف، اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر خلیل ابولیلہ، بارڈر کراسنگ اتھارٹی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر غازی حمد، فلسطینی اتھارٹی کے ہاں جنوبی افریقا کے سفیر کے غزہ میں نمائندے مسٹر ٹیڈ بیکانی اور سفارت خانے سفارت کے فرسٹ سیکرٹری ایڈگر مٹزیسی نے کیا۔

ذارائع ابلاغ نے جنوبی افریقا کے نائب وزیر خارجہ کو دورے کے موقع پر استقبالیہ تقاریب کی بڑے پیمان پر کوریج کی۔ انہوں نے غزہ آمد کے بعد فوری طور پر رفح کے علاقے میں ایک نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

یاد رہے پانچ روز قبل جنوبی افریقا کے ایک پارلیمانی وفد نے غزہ کا دورہ کیا تھا۔ غزہ میں فلسطینی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ، مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر نے اس وفد کا استقبال کیا تھا۔ وفد کی قیادت جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ ماتھیولی مون کر رہے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan