Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جمال خضری کا غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے برائن کے منصوبے کا خیر مقدم

dr-jamal-al-khudari-mp-the-head-of-the-popular-anti-siege-committee فلسطین میں ”عوامی کمیٹی برائے مقابلہ ناکہ بندی غزہ” کے سربراہ جمال خضری نے امریکی کانگرس کے رکن ”برائن بیئرڈ” کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ جنہوں نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے امریکی ارکان کانگرس پر مشتمل وفود کے دورہ غزہ اور غزہ کے لیے امدادی قافلے چلانے کی تجویز دی ہے۔ برائن برڈ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے غزہ کے لیے بحری جہازوں کے ذریعے امدادی اور تعمیراتی سامان بھیجا جائے تاکہ غزہ میں ان عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کا کام ممکن ہوسکے جو غزہ جنگ میں تباہ ہوگئی تھیں۔ انہوں نے کانگرس کے ارکان کے دورہ غزہ کی تجویز دی۔ جمال خضری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برائن برڈ کی تجویز امریکی کانگرس میں اپنی نوعیت کی پہلی تجویز ہے۔ یہ تجویز امریکی مؤقف میں تبدیلی کا مطالبہ اور بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ اس سے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے تحریک میں مدد ملے گی۔ جمال خضری نے برائن برڈ کے دلیرانہ مؤقف کی تعریف کی جنہوں نے غزہ کا تین دفعہ دورہ کیا اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا وعدہ نہ وفا کرنے پر بین الاقوامی برادری اور امریکی حکومت پر شدید تنقید کی۔ جمال خضری نے مزید کہا کہ امریکی حکومت میں صہیونی لابی کی جانب سے برائن بیئرڈ کے خلاف مہم ان اقدامات کی کامیابی کی دلیل ہیں جو برائن بیئرڈ فلسطینی عوام کے حقوق کی واپسی کے لیے کررہے ہیں۔ اگرچہ یہ اقدامات ابتدائی مراحل میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan