Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی نے دوسرا اسرائیلی طیارہ بھی فضائی حدود میں داخل نہ ہونے دیا

palestine_foundation_pakistan_israeli-warplanes11

ترکی کے سفارتی ذرائع نے زور دے کر کہا ہے کہ ترکی نے اسرائیل کے دو طیاروں کو اپنی فضائی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا ہے۔ شروع میں ترک حکومت کے اعلان کے مطابق یہ ایک طیارہ نہیں ہے۔ ترکی نے یہ اقدام ’’ فریڈم فلوٹیلا ‘‘ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اٹھایا ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ذرائع نے کہا ہے کہ دو طیاروں نے فضائی حدود میں داخلے کی اجازت مانگی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا۔ قبل ازیں پیر کے روز ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اعلان نے کیا تھا کہ ترکی نے پولینڈ کی جانب جانے والے اسرائیلی طیارے کو ترک فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ 31 مئی کو چار سال پر محیط غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے امدادی سامان لیکر آنے والے جہاز ’’ فریڈم فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس صہیونی جارحیت میں 09 ترک رضا کار شہید ہو گئے تھے۔ ترکی نے اسرائیل سے اس قتل عام پر معذرت کرنے، ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے اور اس حملے کی عالمی تحقیقات کروانے اور ترکی کے روکے گئے تین جہازوں کو غزہ جانے کی اجازت دینے کے چار مطالبات کر رکھے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہم اسرائیل کو اپنے مطالبات پیش کر چکے ہیں اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم دوسری تدابیر اختیار کریں گے‘‘ واضح رہے کہ فرانس کی خبررساں ایجنسی نے ترکی کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے اپنے حلیف ترکی کی کامیابی کا دفاع کیا ہے لیکن ترکی اسرائیل کی جانب سے عالمی تحقیقات قبول کرنے کے حوالے سے زیادہ پرامید نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan