Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی نے اسرائیل کے ساتھ فضائی مشقیں منسوخ کر دیں

turkish-jets1 ترکی نے اسرائیل‘ امریکا‘ اٹلی اور نیٹو فورسز کے اشتراک سے ہونے والی فوجی فضائی مشقیں منسوخ کردی ہیں- ترک ذرائع ابلاغ نے انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فضائی مشقیں جو ترکی کے وسطی شہر کونیا میں رواں ماہ کے آخر میں ہونا تھیں‘ ترک حکومت کی جانب سے منسوخ کردی گئی ہیں- یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فوجی مشقیں اس سال کیلئے منسوخ کی گئی ہیں یا پھر ہمیشہ کے لئے- ترک عوام نے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور مسجد اقصی پر یہودیوں کے حملوں کے تناظر میں اس حکومتی فیصلے کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے- ترک عوام کا وزیراعظم طیب اردگان سے مطالبہ تھا کہ وہ اسرائیلی فوجی جنہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری کی انہیں ترکی کی فضاوں میں جنگی مشقوں کی اجازت نہ دی جائے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan