Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

تحریک انتفاضہ کے دوران 3000 بچے گرفتار

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldiers-detain-palestinian-children

فلسطینی قیدیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم”حسام” نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے سمتبر2000ء میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے بعد سے اب تک 3000 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے کر جیلوں میں بند کیا گیا، جن میں سے 320 نونہال اب بھی صہیونی جیلوں میں بدستور پابند سلاسل ہیں۔

“حسام” کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے بعد کم عمر بچوں کو صہیونی فوج اور جیل انتظامیہ کی جانب سے مختلف نوعیت کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس میں نیند سے محرومی، کپڑے بدلنے پر پابندی، چاکوؤں اور تیزدھار آلات سے ان کے جسم پر زخم لگانا، ان کے سروں پر کھولتا پانی اور سردیوں میں برف آلود پانی ڈالنا۔ پلاسٹک کی گولیوں کے ان پر فائرکرنا،گنجائش سے کم جگہ پر زیادہ تعداد میں بچوں کو گندے فرش پر رہنے پرمجبورکرنا اورمضرصحت اشیائے خوردونوش استعمال کرنے پر مجبور کرنا اور قیدی بچوں کوجیل کی کینٹین کی سہولت فراہم نہ کرنا جیسے طریقے استعمال کیے جاتے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل قیدیوں بالخصوص کم عمرقیدیوں کے معاملے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کئی سال قبل گرفتار کیے گئے بچوں میں 320 ابھی تک صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں، جن میں سے 60 مختلف نوعیت کی مہلک امراض کا شکار ہیں۔

اسرائیلی عدلیہ کے ظالمانہ اورغیر منصفانہ فیصلوں کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کم عمر میں سے تین کو 14 اور ایک کو بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ بھاری جرمانے اس کے علاوہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan