vعباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے ضلع جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے معروف رہنما اور روضہ الایمان سکول کے ڈائریکٹر عصام الشلبی کی رہائی کے عدالتی فیصلے کو دیوار پر دے مارا۔ الشلبی کو 50 روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عباس ملیشیا نے یہ جاننے کے باوجود کہ الشلبی کو پہلے بھی متعدد مرتبہ اغوا کیا جا چکا ہے انہیں حراست میں لے لیا تھا جس پر ان کے خاندان نے اس ماہ کی چودہ تاریخ کو رام اللہ کی عدالت سے ان کی رہائی کا فیصلہ حاصل کیا۔ تاہم عباس ملیشیا نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور الشلبی تاحال عباس ملیشیا کے کسی نامعلوم عقوبت خانے میں موجود ہیں۔ اس موقع پر الشلبی خاندان کا کہنا تھا کہ عباس ملیشیا نے پچاس روز قبل الشلبی کو اغوا کرنے کے دن سے اب تک ان کی اہلیہ کو ان سے ملاقات بھی کرنے نہیں دی۔ ہمیں شلبی کے بارے میں ہر طرح کی معلومات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پچاس سالہ شلبی کو جنین کیمپ سے اغوا کیا تھا۔