Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بے دخلی کے صہیونی فیصلوں کا سخت مقابلہ کیا جائے: فلسطینی اسیر راہنما

palestine_foundation_pakistan_hamas-prison-in-israeli-jail

صہیونی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی راہنما ڈاکٹرعبدالخالق نشتہ عرم نے قوم، مسلم امہ اور فلسطینی عوام پر زور دیا ہےکہ وہ صہیونی دشمن کی جانب سے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ظالمانہ فیصلے کا ڈٹ کر ہر محاذ پرمقابلہ کریں، کیونکہ اس فیصلے پرعمل درآمد کیا گیا تو مغربی کنارے سے 70 ہزار فلسطینیوں کو ان کے اصلی وطن سےمحروم کر دیا جائے گا۔

صہیونی جیل سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں حماس کے راہنما نے کہا کہ ” مغربی کنارے سے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کے صہیونی اعلان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ “دشمن اپنے مقاصد کے لیے آخری حد تک جا چکا ہے اور ہماری جنگ اب اپنے وجود اورعدم وجود کی صورت اختیار کر چکی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ایک ایسے وقت میں جبکہ قابض صہیونیوں کی فلسطینی سرزمین، اس میں بسنے والے انسانوں، اس کی تاریخ اور اسلامی مقدسات پر ہونے والے دراندازیوں میں غیرمعمولی حد تک اضافہ ہو گیا ہے،فلسطینی عوام کا صبر استقامت قابل قدر ہے۔

نشتہ نے مسلم امہ اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی، مذہبی اور قومی و ملی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے صہیونیت کے جنگی جرائم کا سختی سے مقابلہ کریں”۔

حماس کے راہنما نے کہا کہ اگر فلسطینیوں کی مشکلات کا تسلسل برقرار رہا تو مسلم امہ عزت و افتخار کا تاثر بھی کھو دے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی اتحاد کی جتنی اس وقت ضرورت ماضی میں نہ تھی۔ فلسطینی عوام کوصہیونی دشمن کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونےکے لیے تمام فلسطینی دھڑوں کو ہرصورت میں صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan