کراچی اور اسلام آباد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اجلاس،کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
پی ایل ایف ( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دو اہم ’’بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنسز‘‘ کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلہ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی او ر اسلام آباد چیپٹر کے
اجلاس ہوا جس میں 29جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس اور 31جولائی کو کراچی میں منعقد ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام اراکین سمیت متعدد تنظیموں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر 29اور 31 جولائی کو ہونے والی دونوں عالمی کانفرنسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی اور ذمہ داریوں کو تعین کیا گیا تا کہ پروگرام کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جائے۔
فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نور حق میں ایک میٹنگ کی گئی جس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد 31 جولائی کو سہہ پہر 3:00 بجے ادارہ نورحق میں کیا جائے گا۔جس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 29جولائی کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور 31جولائی کو صوبائی دارالحکومت کراچی میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں فلسطین ،لبنان،مصر،ایران اور دیگر ممالک سے جد وجہد آزادی فلسطین کی عالمی تحریکوں کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی مذہبی وسیاسی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور طلباء برادری سمیت پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افرادبھی شریک ہو گے۔