لبنان میں کار بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بیروت کے جنوبی علاقے میں کار بم دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں شہری باسل حسن جمعہ اور حسن سید حداد اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے رکن تھے حماس کے ذرائع نے دھماکے میں حماس کے رہنماوں علی برکہ اور اسامہ حمدان کے زخمی یا شہید ہونے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مطابق علی برکہ اور اسامہ حمدان بالکل محفوظ ہیں واضح رہے کہ لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ گزشتہ شام بیروت میں ایک کار بم دھماکے سےکم از کم ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے سیکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے اردگرد کے دوسو میٹر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور جائے وقوع پر میڈیا کے نمائندوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دھماکے کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔