Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت لحم کی بحرانی کیفیت پر اقوام متحدہ کا انتباہ

palestine_foundation_pakistan_apartheid-wall-at-bethlehem

مغربی کنارے کےجنوب میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور”اوچا” کے ریجنل ڈائریکٹر نے بیت لحم شہر میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں، راستوں کی بندش اور علاقے میں غیر قانونی یہودی آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فلسطینی شہریوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خبردارکیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بیت لحم میں ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری رہا تو شہرمیں کوئی سنگین انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

پیر کے روز بیت لحم کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اسرائیل تیزی کے ساتھ بیت لحم میں آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں پرعمل پیرا ہے، اگریہ سلسلہ مزید ایک سال تک جاری رہا تو بیت الحم میں 2011 کے آخر تک فلسطینیوں کے پاس صرف 13 فیصد اراضی باقی رہ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بیت لحم کے تمام علاقے بالخصوص اس کے مغربی سمیت کے علاقوں میں فلسطینیوں کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے ذریعے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے شہریوں کو سنگین نوعیت کی معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اسرائیل بیت لحم میں بڑے صہیونی آباد کاری کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، تیزی سے یہودی آباد کاری کا مقصد آئندہ دو برسوں کے دوران “القدس الکبریٰ ” کے منصوبے کو مکمل کرنا چاہتا ہے، جس میں بیت لحم کے بیشتر علاقے بھی شامل ہیں۔ بیت لحم کی مغربی سمت میں فلسطینیوں اور یہودی آبادی کے درمیان بڑا تضاد موجود ہے، مغربی بستیوں میں یہودیوں کی تعداد 60 ہزار جبکہ اس کے مقابلے میں فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار ہے، اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ ان بائیس ہزار فلسطینیوں کو بھی وہاں سے نکال باہر کرے، حالیہ سرگرمیاں قابض اسرائیل کے انہی مقاصد کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت لحم میں فلسطینی آبادی والے علاقوں میں شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ وہاں پراسرائیل کے لگائے گئے ناکوں اور غیرقانونی چیک پوسٹوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ قابض فوج نے بیت لحم کے مختلف علاقوں میں 300 چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں، جس سے شہریوں کی نقل وحرکت میں انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan