Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس کی ساڑھے آٹھ ایکڑ اراضی پر صہیونی قبضے کا منصوبہ طشت ازبام

palestine_foundation_pakistan_palestinian-land1

القدس مرکز برائے معاشرتی و معاشی حقوق کے ریسرچ اینڈ ڈاکومینٹیشن یونٹ کی تیار کردہ رپورٹ نے مشرقی القدس کی اولڈ میونسپیلٹی کی اراضی پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہودی آبادی ’’بیت اوروت‘‘ اور جثمانیہ نامی صومعہ کے درمیان اراضی بالخصوص اس مکروہ منصوبے کا حصہ ہے۔

مرکز کی جانب سے بروز پیر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان قطعات اراضی پر مرحلہ وار صہیونیوں کا قبضہ مکمل کرنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں صہیونی بلدیہ کے نیٹ ورک کے قیام اور راستے کے گردا گرد ’’ بیت اوروت‘‘ تاسلوان غاصبین کے قبضے کے ذریعے اراضی مالکان کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

مرکز نے ایک فلسطینی شہری عماد موقت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ اسرائیلی بلدیہ کے زیر انتظام ’’ مشرقی قدس کی ترقی‘‘ نامی کمپنی کے اہلکاروں نے ہم سے یہودی آٓباد کاروں کی گزرگاہوں کو منور کرنے کی درخواست کی۔ اس دوران ’’ القدس ترقیاتی انجمن‘‘ کے ٹھیکیدار تین مرتبہ مبینہ طور پر کھدائیوں کا کام شروع کرنے کے لیے وہاں آئے۔ تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کھدائیوں کا مقصد خفیہ کیمرے نصب کرنا ہے جبکہ بظاہر ان کا اصل ہدف یہاں یہودی آباد کاروں کو منتقل کرنا نظر آتا ہے۔

موقت نے مزید بتایا کہ’’ قبضہ کے لیے زیر ہدف زمین کی مسافت ساڑھے آٹھ ایکڑ ہے۔ ’’ستنا میری‘‘ کے قریب واقع منطقہ حریقہ کے نام سے معروف یہ زمین در اصل عبوری مدت کے وقف میں شامل ہے۔ موقت نے واضح کیا ’’ ہم نے اس جگہ پر متعدد مرتبہ زیتون کے درخت لگائے لیکن ہر مرتبہ وہ جل جاتے تھے‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس زمین پر اکثر یہودی آباد کار اپنی ’’ عید غفران ‘‘ کے موقع پر اجتماع منعقد کرتے ہیں۔ ان کے بہ قول یہودیوں نے انہیں اس زمین کی فروخت کے لیے کئی مرتبہ پرکشش پیشکش کی ہے۔ پیشکش کرنے والوں نے ” ترقیاتی انجمن‘‘ کی طرف سے پارک کی تعمیر کے لیے اور خود کو ویٹی کن سٹی کا نمائندہ بتا کر اس زمین کو خریدنے کی کوشش کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan