Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس میں 360 مکانات کی تعمیر کا نیا صہیونی منصوبہ طشت ازبام

palestine_foundation_pakistan_settlement6

اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا متنازعہ سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے شہر کے وسط میں مزید 360 مکانات کی تعمیر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں. صہیونی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں مزید ساڑھے تین سو سے زائد مکانات کی تعمیر شہر پر اسرائیل کا قبضہ مکمل کرنے کی طرف اہم قدم ہے. قبل ازیں مشرقی بیت المقدس میں امریکی دباٶ کے نتیجے میں اسرائیل نےعارضی طور پر اس منصوبے پر کام روک دیا تھا. ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزارت آبادکاری کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں “بسگات زئیف اور” حی راموت” میں 240 مکانات کی تعمیر کی منظوری اور تعمیرات کے لیے ٹینڈرز کی طلبی جیسے منصوبوں کے ذریعے اسرائیل یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ دنیا کا اس غیرقانونی آباد کاری پر کیا ردعمل ہے. دوسری جانب اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی ہفتے کی اشاعت میں شامل رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی وزارت آبادکاری کی جانب سے وزیراعظم کو مذکورہ دونوں کالونیوں میں 600 مکانات کی تعمیر منظوری کی درخواست کی تھی،تاہم وزیراعظم نے یہ تعمیرات مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی طور پر صرف 240 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan