Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بطران ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

palestine_foundation_pakistan_essa-abed-al-hadi-al-batran-commander-of-the-al-qassam-brigades-the-military-wing-of-the-islamic-resistance-movement-hamas-palestine

اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید کمانڈر عیسیٰ البطران کو سپردخاک کر دیا گیا.ان کی نماز جنازہ کے موقع پر زاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.
شہید کی نماز جنازہ غزہ کے وسط میں مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں حماس کی مقامی اور مرکزی قیادت، مزاحمتی تنظیموں کے راہنماٶں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی. نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید بطران کو شہر کے وسط میں البریج کیمپ کےشہداٰء قبرستان میں سپردخاک کر یا گیا.
شہید کی نماز جنازہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے پڑھائی. جنازے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “شہید بطران اپنی نذر پوری کر کےجاتے ہوئے یہ پیغام دے گیے ہیں فلسطین کیے چپے چپے اور قبلہ اول کی آزادی تک ہمارا مشن جاری رکھنا. آج ہم بھی شہید سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جس راستے میں انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، ہمارا خون بھی اسی راہ میں صرف ہو گا”انہوں نے بطران سمیت تمام فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا.
دوسری جانب القسام بریگیڈ کی طرف سے کمانڈر کی شہادت کے بعد ایک بیان جاری کیا یا ہے. بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ شہید کمانڈر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا.القسام بریگیڈ نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں نصیرات کیمپ پر کی جانے والی صہیونی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے اپنے ہر دلعزیز رہنما مجاہد عیسی عبدالھادی بطران کو خراج تحیسن پیش کرتا ہے۔ بریگیڈ نے صہیونی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ کارروائی کر کے ایک نئی حماقت کی ہے، اس کی اس خطرناک جرم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan