Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

براہ راست مذاکرات اسرائیل کی سیاسی مشق ہے: سابق مصری سفیر

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier2

امریکا میں مصر کے سابق سفیر نبیل فہمی نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات حساس دور میں ہو رہے ہیں کیونکہ بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کی صہیونی کارروائیاں اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع پر اصرار مذاکرات کے نتائج پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں. قاہرہ میں فلسطین ـ اسرائیل مذاکرات کے بارے میں اپنے ایک بیان میں نبیل فہمی کا کہنا تھا کہ “براہ راست مذاکرات اسرائیل کی ایک سیاسی مشق ہیں. اسرائیل کی کوشش ہے کہ یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی سے بات چیت کا عمل بھی جاری رہے. مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں کم ازکم اسرائیل کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جائے گا . مذاکرات سے یہ تاثر بھی زائل ہو جائے گا کہ اسرائیل بات چیت پر آمادہ نہیں نیز امریکا اور اسرائیل کے درمیان موجود کشیدگی میں بھی کمی آ جائے گی”. انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ یہ کسی خاص ٹائم فریم اور مسائل کے حل کی بنیادوں پر ہوں اور اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری سے بھی سختی سے روکا جائے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan