Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بجلی اور گیس کی قلت، غزہ میں غذائی بحران کا خدشہ

gaza-power-crisis1 فلسطینی وزرات خواراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بجلی ، گیس اور ایندھن کی قلت بدستور برقرار رہی تو شہر میں غذا کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ہفتے کے روز غزہ میں وزارت خوراک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں گیس اور بجلی کی قلت کے باعث جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں زراعت، ماہی گیری اور گلہ بانی کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ گیس کی عدم دستیابی کے باعث پولٹری انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں مرغی خانوں میں مرغیاں تلف ہوگئی ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہر میں بجلی پرچلنے والی بڑی موٹریں اور ٹیوب ویلیں بند ہونے سے شہر کے اکثر مقامات میں پانی کی فراہمی بھی رکی ہوئی ہے، جس سے کھیتوں کی سیرابی بھی متاثر ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی ، گیس اور زراعت غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضرورتیں ہیں، ان میں سے کسی ایک کے متاثر ہونے سے دوسری پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان تینوں شعبوں کے متاثر ہونے سے نظام زندگی کے مفلوج ہونے کا خدشہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ایندھن اور خام تیل کی شدید قلت ہے جس سے جہاں ایک جانب ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو رہا ہے وہیں ماہی گیروں کے زیر استعمال کشتیاں بھی ساحل پر کھڑی ہیں وزارت زراعت نے مصر اور دیگر عرب ممالک سمیت یورپ سے مطالبہ کیا وہ غزہ کو ایندھن کی مقدار میں اضافہ کریں تاکہ شہر میں غذا اور دیگر بحرانوں سے بچا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan