ایکواڈور کی پارلمنٹ میں صیہونی حکومت پرپابندیاں لگائے جانے کےبارےمیں ایک قرارداد منظور کی گئي ہے۔ یادرہے ایکواڈور نے صیہونی حکومت کے پاس سے اپنا سفیر بھی واپس بلالیاہے ۔ ایکواڈور کی پارلمنٹ کی قرارداد میں اقوام متحدہ سے کہا گيا ہےکہ صیہونی حکومت کے خلاف قرارداد منظورکی جائے۔ اس قرارداد میں ایکواڈور پارلمنٹ نے اپنی حکومت سے بھی کہا ہے اقوام متحدہ اور صیہونی حکومت کےنام ایک پیغام بھیج کر غزہ کے محاصرے کے ختم کئے جانے کا مطالبہ کرے۔