Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اینٹی محاصرہ قافلہ “رگ جاں 3” وسط دسمبر غزہ پہنچے گا

george-galloway-british-mp برطانیہ کے دارالعوام کے سابق رکن جارج گیلوے کی قیادت میں “رگ جاں 3” قافلہ دسمبر کے وسط میں غزہ کی پٹی پہنچے گا۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی کا تین برسوں سے جاری محاصرہ ختم کرانے کے لئے چلائے جانے والے بین الاقوامی قافلوں کی مہم کا حصہ ہے۔ اینٹی محاصرہ اور وفود استقبالیہ کمیٹی کے صدر حمدی شعت نے بتایا کہ “رگ جاں 3” قافلہ رفح کی زمینی سرحد کے ذریعے نصف دسمبر غزہ پہنچے گا۔ اس قافلے کی قیادت برطانوی پارلیمنٹرین جارج گیلوے کریں گے جبکہ وفد میں کئی اعلی سیاسی شخصیات بھی شامل ہوں گی۔ اتوار کے روز اپنے ایک اخباری بیان میں مسٹر شعت نے کہا کہ قافلے کے کوارڈینٹر کے مطابق ابھی اینٹی محاصرہ کمیٹی کی سفر کے لئے تیاریاں مکمل نہیں ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ برطانیہ سے چھے دسمبر کو قافلہ قبرص روانہ ہو گا، جہاں سے وہ ترکی، شام، اردن سے ہوتا ہوا غزہ پہنچے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan