Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایندھن ختم ہونے کے سبب غزہ میں پاور اسٹیشن بند

palestine_foundation_pakistan_gaza-power-station3

غزہ میں انرجی اور ہیومن ریسورسز کے حکام نے ایندھن ختم ہونے کے سبب غزہ میں بجلی کی بندش کا اعلان کر دیا، حکام کے مطابق پلانٹ کی بندش کی وجہ صنعتی ایندھن کی درآمد میں شدید کمی آئی ہے۔ انرجی حکام نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ اس سارے بحران کی اصل ذمہ دار رام اللہ حکومت کی وزارت مال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ رام اللہ حکومت نے انڈسٹریل ایندھن کی رسائی کے لیے کسی مستقل شخصیت کا تقرر ہی نہیں کیا۔ حالانکہ اسے معلوم تھا کہ توانائی تقسیم کرنے والی کمپنی اپنی وصولیاں اسے بھیجنا روکے گی نہیں۔ انرجی اور ہیومن ریسورسز نے ’’رام اللہ‘‘ کی غیر آئینی حکومت سے مال کی فراہمی اور اہل غزہ کو سزا نہ دینے کا مطالبہ کیا، بیان میں غزہ کے بجلی کے بحران کی مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan