Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایلات میں راکٹ حملوں سے حماس کا کوئی تعلق نہیں: بردویل

palestine_foundation_pakistan_dr-salah-al-bardawil-senior-hamas-official-and-lawmaker17

اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس۔ کے مجلس قانون ساز میں پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے رکن ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زیر تسلط علاقوں ایلات، عسقلان اور سدیروٹ پر گرنے والے راکٹ حملوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں. یہ حملے اسرائیل خود کرا رہا ہے جس کا مقصد غزہ پرحملے کی راہ ہموار کرنا ہے. پیرکے روز عرب خبر رساں ایجنسی”قدس پریس” سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ انہیں ایلات اور دیگر مقامات پر گراڈ راکٹوں کے گرنے کی اطلاعات اسرائیلی ذرائع سے ملی ہیں. حماس نے نہ تو یہ حملے کئے ہیں اور نہ ہی ان کا حماس سے کوئی تعلق ہے. یہ سارا اسرائیل کا ڈرامہ ہے جو وہ غزہ پر حملے کے لیے رچا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان کے پاس اسرائیلی علاقوں میں راکٹ حملوں کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں پہنچی جو خبریں آئی ہیں وہ صرف اسرائیلی ذرائع کی ہیں جنہیں مصدقہ نہیں قرار دیا جا سکتا. کیونکہ اس سے قبل بھی اسرائیل اس طرح کے اقدامات اور بہانے تراش کرغزہ پر حملے کی کوشش کرتا رہا ہے. بردویل نےکہا کہ اسرائیل کی طرف سے نام نہاد راکٹ حملوں کے اس ڈرامے کے دوہرے مقاصد ہیں. ایک تو اسرائیل حماس کی قیادت کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش میں ہے اور دوسرا مقصد عرب لیگ کو فلسطین سے متعلق مطالبات میں دستبردار کرنا ہے، چونکہ عرب لیگ کی سفارش پر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اسرائیل سے براہ راست مذاکرات شروع کرنے والے ہیں. اسرائیل نے راکٹ حملوں کے ذریعے ساری توجہ اسرائیلی علاقوں پر مرکوز کرا دی ہے تاکہ عرب لیگ کو فلسطینیوں کی حقوق سے دستبردار کیا جا سکے اور وہ اپنے مطالبات میں مزید نرمی پر تیار ہو جائے. اس سوال پر کہ آیا حماس اسرائیل سے جنگ چاہتی ہے، ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ حماس فلسطینی عوام کو جنگ میں نہیں دھکیلنا چاہتی تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوت سے دفاع کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ حماس کی کوشش ہے غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم ہو اور شہر کی تعمیر نو شروع کی جا سکے، لیکن اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل ہے. جو نہ صرف معاشی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے بلکہ ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاری کر رہا ہے. واضح رہے کی گذشتہ پیر کے روز اردن کی ایک بندرگاہ اور اسرائیلی زیرتسلط علاقے ایلات میں گیراڈ طرز کے متعدد راکٹ گرنے کی اطلاعات تھیں، جن میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہو گئے تھے. اسرائیل نے حملوں کی ذمہ داری حماس پرعائد کی تھی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan