Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایران غزہ میں تحریک مزاحمت اور ناکہ بندی سے متعلق دستاویزی فلم تیار کرے گا

palestine_foundation_pakistan_gaza-free2

ایران کی فلم انڈسٹری نے غزہ کی اسرائیل کے ہاتھوں پانچ سال سے جاری معاشی ناکہ بندی، اس کےفلسطینی معاشرے پر پڑنے والےمضر اثرات اور فلسطینی تحریک مزاحمت سے متعلق منفرد نوعیت کی دستاویزی فلم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے. ایرانی خبر رساں ایجسنی “فارس” کے مطابق فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہو گی جبکہ اس کے لیے ہدایت کاری کے فرائض اسماعیل رحیم زادہ اور اسد مجتبیٰ بور ادا کریں گے جبکہ عزت اللہ جامعی اس کے پروڈیوسر ہوں گے. خبررساں ایجنسی نے فلم کے پروڈیوسر عزت اللہ جامعی کے حوالےسے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور فلسطینی تحریک مزاحمت کی ایک ساتھ فلم کی تیاری ایک حساس اور مشکل مسئلہ ہے تاہم اس بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے فنی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس پر اگلے چند ہفتوں کے دوران کام شروع ہو جائے گا. فلم کے پروڈیوسر کا مزید کہنا ہے کہ فلم کی تیاری کے حوالے سے دو ماہر ڈائریکٹرکی خدمات اس لیے لی جا رہی ہیں تاکہ فلم کو عالمی معیار لوگوں کی دلچسپی کے مطابق تیار کیا جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan