Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایرانی کرنل کے قتل کے بعد بیرون ملک اسرائیلی سفارت خانوں میں ہائی الرٹ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
تہران میں ایک قاتلانہ کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیر افسر کی ہلاکت کے ایک دن بعد قابض اسرائیل نے ممکنہ ایرانی ردعمل کے پیش نظر بیرون ملک اپن سفارت خانوں میں خطرے کی سطح بڑھا دی ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل “11”  نے کہا ہے کہ قابض ریاست اس امکان کو مدنظر رکھتی ہے کہ ایرانی افسر کے قتل کا جواب ایران دے گا۔یہی وجہ ہے کہ  تل ابیب نے بیرون ملک اسرائیلی سفارت خانوں، قونصل خانوں اور مفادات دفاترمیں  ہائی الرٹ کیا ہے۔

جب کہ عبرانی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ایرانی افسر بیرون ملک اسرائیلی افسران کی زندگیوں سے پردہ اٹھانے کے لیے لیکویڈیشن سیلز کو ہدایت دینے کا ذمہ دار تھا جہاں پر سائلنسر کے ذریعے افسر حسن سعید خدائی پر 5 گولیاں چلا کر قتل کیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ تہران نے اپنے سینیر فوجی افسر کے قتل کا الزام اسرائیل پر عاید کرتے ہوئے اس قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan