اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے لبنان سے ایتھوپین طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت کیا- واضح رہے کہ ایتھوپین طیارہ بیروت کے ائیرپورٹ سے اڑنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا- لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے نمائندے علی برکہ نے واضح کیا کہ اہل فلسطین کی ہمدردی اہل لبنان کے ساتھ ہیں اور خاص طور پر اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے لبنانی شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں – علی برکہ نے لبنانی صدر ، سپیکر پارلیمان ، دیگر اعلی سطحی عہدیداروں اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے عزیزو اقارب کے نام ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات بھیجے- علی برکہ نے امید ظاہر کی کہ یہ حادثہ کن وجوہات کی بناء پر ہوا اور ان کو جلد ہی بے نقا ب کر لیا جائے گا