Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل غزہ آنے والے غیرملکی وزرا اور پارلیمنٹیرینز سےتوہین آمیز سلوک کر رہا ہے”

dr-ahmed-yousef-the-advisor-to-the-palestinian-foreign-ministry فلسطینی وزارت خارجہ کے میشر اورع معاون خصوصی ڈاکٹر احمد یوسف نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ آنے والے غیر ملکی وزرا ء ، پارلیمنٹیرینز، انسانی حقوق کے مندوبین اورممتاز شخصیات سے توہین آمیز سلوک کر رہا ہے۔ پیر کے روز غزہ میں ایک اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بیلجئیم کے وزیرتعاون و ترقی نے غزہ کے دورے کے لیے اپنے ملک سے مقبوضہ فلسطین تک سفر کیا، تاہم قابض اسرائیلی حکام نے نہ صرف انہیں غزہ آنے سے روک دیا بلکہ ان کے ساتھ نہایت توہین آمیز سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائٓیل غزہ کی صورت حال سے آگاہی کےلیے آنے والی عالمی اور اعلیٰ شخصیات کو غزہ آنے سے قبل یہ باور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہاں حالات معمول کے تحت چل رہے ہیں اور غزہ میں کوئی انسانی المیہ نہیں، اس کے باوجود غزہ آنے پر اصرار کرنے والوں کے ساتھ نہایت ہتک امیز سلوک کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ اسرائیل کسی صورت میں بھی غزہ اصل صورت حال سے دنیا کو آگاہ نہیں ہونے دینا چاہتا۔ اسرائیل کی جانب سے غیر ملکی وفود کو غزہ آنے سے روکے جانے کے بعد غیر ملکی مندوبین مصر کے راستے غزہ جانے پر مجبور ہیں جبکہ مصری حکام بھی غیر ملکی انسانی حقوق اور قومی نمائندوں کو غزہ جانےسے روک رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan