Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اہل قدس ہمت کریں، امت ان کے ساتھ ہے: مشعل

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے بیت المقدس کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے قبلہ اول سے رابطے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے مغربی کنارےکے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دفاع اقصیٰ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بیت المقدس کے شہریوں کے ہاتھ مضبوط کریں۔

منگل کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے کےراہنما فضل شرورو کی پہلی بہلی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے بیت المقدس کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”امت کا باطن اس کے ظاہر سے اچھا ہے، آپ(بیت المقدس کے مکین) قبلہ اول کی حفاظت کے لیے مسجد اقصیٰ سے رابطے کا سلسلہ جاری رکھیں، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ اس وقت تاریخ کے نازک دور میں داخل ہیں، ایسے میں بیت المقدس اور 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

بیت المقدس کے شہری دل چھوٹا نہ کریں، ہمت کریں اور تحفظ قبلہ اول کے لیےآگے بڑھیں، پوری امت ان کے ساتھ ہے، بیت المقدس میں حالات بدل رہے ہیں، لہٰذا ایسے موقع پرخاموشی کے بجائے بھرپور قوت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے بیت القدس کے شہری فرنٹ لائن کا کردار ادار کر رہے ہیں،اسرائیل نے مغربی کنارے اور غزہ کے شہریوں کی ان تک رسائی کو ناممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، اگر1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے شہری نہ ہوتے بیت المقدس کے باسیوں کی مشکلات کہیں زیادہ ہوتیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ امت مسلمہ کے کروڑوں افراد بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن موجودہ حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، عالم اسلام کا ہاتھ اگر آج مسجد اقصیٰ تک نہیں پہنچ رہا جلد امت مسلمہ اپنے قبل اول کی آزادی اور اس کی حفاظت کے لیے آگے آئے گی۔

مغربی کنارے کے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے حماس کہا کہ قبلہ اول کی راہ میں اسرائیل کی کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے وہ بھی بیت المقدس کے شہریوں کے ہاتھ مضبوط کریں۔

انہوں نے فتح اور مغربی کنارے میں سلام فیاض کی حکومت کی طرف سے قبلہ اول کے حوالے سے منفی کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلام فیاض اور ان کے ساتھ مخصوص گروہ اپنی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش میں یہودیوں کے ساتھ شریک ہیں۔ انہوں نے فتح کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حقیقی مشکلات اور قبلہ اول کو درپیش چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے اس کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

اسرائیل کو مخطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل خطے میں مذہبی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے تاہم یہ جنگ اسی کے گلے میں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعلان کیا تھا کہ 16 مارچ کو ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا آغاز ہو گا، میں آج کے دن اعلان کر رہا ہوں کہ آج ہی سے اسرائیل کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan