Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حملوں میں 150 افراد زخمی، کئی گرفتار

palestine_foundation_pakistan_intifada-casaulty

مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہروں میں گذشتہ روز قبلہ اول اوربیت المقدس کے تحفظ کے لیے جگہ جگہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ قابض اسرائیلی فوج کے مظاہرین پرحملوں میں 150 افراد زخمی اور درجنوں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے قریب”صومعہ” کے افتتاح کے بعد فلسطینی تنظیموں اور علماء نے منگل کے روز دنیا بھر میں اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی، جس پرمغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے۔

مغربی کنارے اور بیت المقدس کے ہزاروں افراد نے گھروں سے نکل کر مسجد اقصیٰ کی جانب مارچ شروع کیا۔ اس موقع پر تعینات اسرائیلی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور زہریلی آنسو گیس استعمال کی، جس سے کم ازکم ڈیڑھ سو افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل ہیں، جن میں سے پچاس زخمیوں کو بیت المقدس کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ادھر فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے تشدد سے زخمی ہونے والے 100 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan