Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اگر ہمیں فلسطینی بھائیوں کی مدد و نصرت کا موقع ملا تو یہ ہماری خوش قسمتی ہوگی۔

dsc051361 اگر ہمیں فلسطینی بھائیوں کی مدد و نصرت کا موقع ملا تو یہ ہماری خوش قسمتی ہوگی۔ (صوبائی وزیر اطلاعات محترمہ شازیہ مری کا فلسطین فاؤنڈیشن کے محفل مشاعرے سے خطاب) کراچی () صوبائی وزیراطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ فلسطین سے متعلق ماضی میں عالمی سطح پر غیر قانونی و غیر اخلاقی فیصلوں کی وجہ سے ارضِ فلسطین پر گذشتہ ساٹھ سال سے کشت و خون کا سلسلہ جاری ہے ،افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم آج تک اس موضوع پر صرف گفتگو کر رہے ہیں ۔ جبکہ فلسطینی مسلمان اپنی ہی زمین پر بے گھر کردئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”دفاع فلسطین دفاع پاکستان مہم ”کے سلسلے میں کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ محفل مشاعرہ ”بنام آزادیئ فلسطین و مسجد الاقصیٰ ”سے خطاب کے دوران کیا ۔مشاعرے کا انعقاد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کیا۔مشاعرہ میں مشہور و معروف شعراء کرام نے متعلقہ موضوع پر اپنی منظومات پیش کیں منظومات پیش کرنے والوں میں انور شعور ، پروفیسر سحر انصاری اور اعجاز رحمانی کے نام بھی شامل ہیں جبکہ معروف شاعر فراست رضوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔اس محفل کے انعقاد کا مقصد ادیبوں اور شاعروں کو فلسطین کے سلگتے ہوئے مسئلہ کی طرف متوجہ کرنا تھا تو دوسری جانب فلسطینی ادب کا پاکستانی معاشرے میں فروغ تھا۔ dsc050691dsc051041 محتر مہ شازیہ مری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 1948ء کے بھیانک فیصلے کے نتائج آج بھی ہمارے سامنے ہیں اس فیصلے نے حقیقی مالکان کو انکی زمین سے محروم کردیا اور اسکے بعد جو مظالم فلسطین قوم پر ہوتے ہیں وہ انتہائی درد انگیز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو مظالم تسلسل کے ساتھ فلسطینی عوام پر جاری ہیں وہ پوری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں ۔اگر ہمیں فلسطینی بھائیوں کی مدد و نصرت کا موقع ملا تو یہ ہماری خوش قسمتی ہوگی۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کو سراہاتے ہوئے کیا کہ اس مشاعرہ کا انعقاد انتہائی لائق تحسین ہے۔جماعت اسلامی کے سابق MNAاور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست کمیٹی کے ممبرمظفر احمد ہاشمی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے امّت مسلمہ کو اپنا عملی کردار ادا کرنا پڑیگا آج امریکی ایما پر غاصب صیہونی ریاست نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے اور وہاں پر موجود لاکھوں فلسطینی مسلمان عالمی اداروں اور امّت مسلمہ کی بے حسی پر نوحہ کناں ہیں۔جمعیت علماء پاکستان کے رہنما اور فلسطین فاؤندیشن پاکستان کے سرپرست کمیٹی کے ممبرقاضی احمد نورانی نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سطح پر فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے آگاہی کا یہ سلسلہ انتہائی موثر انداز میں جاری ہے فلسطین کے مسئلے کا پائیدار حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے ممبر آغا آفتاب حیدر جعفری نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم فلسطین کی آزادی کیلئے سرگرم عمل ہوجائے تو شاید پاکستان بھی موجودہ سیاسی خلفشار سے باہر آجائے۔ dsc05053dsc05134 مشاعرے میں جناب انور شعور، جناب پروفیسر سحر انصاری، جناب اعجاز رحمانی، جناب سرور جاوید،جناب راشد نور، جناب ڈاکٹر اقبال پیرزادہ، محترمہ نسیم نازش، جناب عزم بہزاد،محترم سلمان ثروت، محترمہ پروین حیدر، جناب جاوید صبا، جناب عبد المجید محور، محترمہ عنبرین حسیب عنبراور جناب نسیم رضوی نے مسئلہ فلسطین اور مسجد الاقصیٰ اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے موضوع پر اپنی منظومات پیش کیں۔جبکہ مشاعرے میں مختلف سیاسی ،دینی و سماجی شخصیات بشمول جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی ،ڈائریکٹر جنرل سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ طارق کھیڑو ،جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما شبر رضا و دیگر نے شرکت کی۔ dsc05075dsc05078

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan