Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اٹلی اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

palestine_foundation_pakistan_israeli-warplanes22

اسرائیل اور اٹلی کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ہفتے کی شب اختتام پذیر ہو گئیں. یہ جنگی مشقیں بحیرہ روم کے جزیرہ “سردینا” میں دو ہفتے قبل شروع ہوئی تھیں، جن میں اسرائیلی اور اطالوی افواج کے فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا تھا. اسرائیلی ریڈیو کے مطابق دو ہفتےتک جاری رہنے والی ان جنگی مشقوں میں اسرائیلی فوج کے کئی نئے ہوابازوں نے حصہ لیا. جنگی مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرنے کے علاوہ پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجیوں نے نیٹو کے فراہم کردہ اسلحے کے تجربات کیے ہیں. ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی فورسز کے “ایف 15” ، “ایف 16” ، “یور فائیٹرز” اور “ٹورنڈو” نامی لڑکا طیاروں نے حصہ لیا. اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد فوج کی جنگی استعداد کو بڑھانا اور دوسرے ممالک کے تعاون سے اسرائیلی فوج کو عالمی فوج کا اہم حصہ قرار دینا تھا. ترجمان نے کہا کہ اٹلی کے ساتھ ہونے والی فوجی مشقیں کسی خاص محاذ کی تیاری نہیں بلکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ ہونے والی فوجی مشقوں کا حصہ تھیں. ترجمان نے کہا کہ صہیونی فوج دیگر یورپی اور نیٹو میں شامل ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی تاکہ اس کی استعداد کار اور قوت کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan