Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

آٹھویں یورپی فلسطینی کانفرنس میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت متوقع

palestine_foundation_pakistan_palestinians-in-europe

آٹھویں یورپی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے یورپ کے طول وعرض سے فلسطینی وفودجرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچنا شروع ہو گئے۔ کانفرنس کا آغازہفتے کے روز ہو گا۔ امسال ہونے والی اس کانفرنس کی ٹیگ لائن”ہماری واپسی اور قیدیوں کی رہائی ناگزیر”ہے۔

یہ کانفرنس آٹھ سالوں سے مسلسل منعقد ہورہی ہے اور ہر سال دنیا میں فلسطینیوں کے اہم ترین مسئلے پر منعقد کی جاتی ہے۔ کانفرنس کا انتظام یورپی فلسطینی کانفرنس کا سیکریٹریٹ، لندن میں فلسطینیوں کا ریٹرننگ سنٹر، جرمنی میں فلسطینیوں کی کمیٹی اور دیگر فلسطینی تنظیمیں اور انجمنیں کر رہی ہیں۔ اس کانفرنس میں فلسطین اور دنیا بھر میں مہاجرت کی زندگی گذارنے والی مشہور فلسطینی شخصیات شرکت کریں گی۔

یورپی فلسطینی کانفرنس سب سے پہلے 2003 ء میں لندن میں ہوئی۔ اس کے بعد یہ تسلسل کے ساتھ ہرسال منعقد ہو رہی ہے۔ اب تک برلن، ویانا، مالمو، روٹرڈیم، کوپن ہیگن، ملن کو اس کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل ہوچکا ہے۔ ہر سال شرکاء کی تعداد بھی بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق یورپ کے مختلف علاقوں سے زمینی اور ہوائی سفر کرکے آنے والے شرکاء کی تعداد دس ہزار سے کسی طرح کم نہیں ہوگی۔

یورپی فلسطینی کانفرنس کے صدر اور ریٹرن سنٹر کے سیکرٹری جنرل ماجذ الزیر کے مطابق اس سال کانفرنس کا انعقاد وقت اور جگہ کے اعتبار سے بڑی خصوصیت کا حامل ہے۔ مزید اس کانفرنس کے ساتھ قیام اسرائیلی یعنی النکبہ کی 62 ویں سالگرہ نے کانفرنس کی اہمیت کو اور بڑھا دیا ہے۔

مسٹر الزیر کا کہنا تھا کہ اس اہم کانفرنس کا برلن میں منعقد ہونا بہت اہم ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جرمنی کا موقف واضح ہے۔ جرمنی کو یقین ہے کہ اسرائیل کی نسلی دیوار کو آخر منہدم ہونا ہے اسی طرح فلسطینی قوم کی آزادی کی آرزو ان کی راہ میں بچھائے گئے کانٹوں سے زیادہ بلند ہے۔ اس کے علاوہ آج برلن یورپ میں اپنے وطن سے بیدخل کئے گئے فلسطینیوں اہم مرکز بن گیا ہے۔

کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ا س کانفرنس سے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے مختلف فلسطینیوں کو اپنے تجربات کا تبادلہ اور باہمی تعاون کے مواقع میسر آئیں گے۔ سنہ 2008ء میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی مہم، 2009ء میں پورے یورپ میں عرب ثقافت کی نمائندگی کے لیے القدس کو دارالخلافہ کے طور پر تسلیم کرنا اور 2010 ء کے سال کو قیدیوں کے مسائل کے حل کا سال قرار دینا اسی کانفرنس کی برکات ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan