اسلامی سربراہی کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اکمل الدین احسان اوگلو نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ پچھلے چند روز میں غزہ پر ہونے والے حملوں میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید اور درجنوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں قانون بین الاقوام کی مسلسل خلاف ورزی ہیں بالخصوص جب ان کارروائیوں نہتے شہریوں، شہری عمارات اور انسانی امدادی مشنز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے دنیا کے تمام ممالک اور عالمی تنظیموں سے اسرائیلی جارحیت روکنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔ اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی) کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے امور پر کام کرنے والے غزہ میں قائم دفتر کو بھی اسرائیلی بمباری سے نقصان پہنچا ہے، دفتر کے کی اشیاء تباہ ہونے کے ساتھ اس کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔