Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اوسلو معاہدے کے بعد اسرائیل نے یہودی آبادکاری میں اضافہ کیا: یو این اہلکار

palestine_foundation_pakistan_settlement35

اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ رابرٹ سیری نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان سنہ 1993ء میں طے پانے والے اوسلو معاہدے کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کا کام تیز کیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رابرٹ سیری نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران کیا. انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کرے کیونکہ مقبوضہ علاقوں میں یک طرفہ طور پر کسی بھی قسم کی سرگرمی اقوام متحدہ کے ایجنڈے کی خلاف ورزی ہے. رابرٹ سیری نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بسیتوں کے تعمیر روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے.
یو این عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے بعد اسرائیل کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام آسان ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے 1993ء کے بعد یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے. سترہ سال قبل یہودی کالونیوں کی تعمیر اور توسیع کا کام اتنی تیزی اور تندہی کے ساتھ نہیں کیا جا رہا تھا جنتا آج ہو رہا ہے.
خیال رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کو متنازعہ تسلیم کئے جانے کے باوجود یہودی بستیوں کی تعمیر کام جاری رکھا ہوا ہے. عالمی برداری کی طرف سے مسلسل دباٶکے باوجود اسرائیل یہودی آبادکاری پر پابندی عائد کرنے سے گریزاں ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan