Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اوباما غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں: امریکی کانگریس

protest-54-members-of-the-american-congress امریکی کانگریس نے امریکا کے صدر باراک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کیونکہ اسرائیل نے کم و بیش چار برسوں سے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے- امریکی کانگریس کے چوون ممبران نے بیان پر دستخط کیے ہیں جن کے مطابق اسرائیل نے غزہ کا کم وبیش چار برسوں سے محاصرہ کیا ہوا ہے اور اب یہ محاصرہ ختم ہونا چاہیے کیونکہ اس ناکہ بندی کی وجہ سے اہل غزہ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں – ناکہ بندی کی وجہ سے اہل غزہ کی مدد کیلئے آنے والے قافلوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-منگل کے روز’’ سوا ریڈیو ‘‘کے مطابق دستخط شدہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے سولہ لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو اسرائیل نے بلاوجہ مشکل میں ڈالا ہوا ہے- بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور ریلیف اداروں نے دستخط کیے ہیں- بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2009کے آغاز میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں غزہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور غزہ کی تعمیر نو کیلئے تین سو ملین ڈالرز کی امداد کا مطالبہ کیا گیا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan