فلسطین میں انسانی حقوق کے مرکز، عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اسیران پر تشدد میں تعاون کرنے پر اسرائیلی وزارت صحت کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے-
مرکزمطالعہ اسیران کے ڈائریکٹر رافت حمدونہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21سالہ فلسطینی اسیر جہاد ریاض عبدالکریم پر تشدد میں اسرائیلی وزارت صحت شریک ہے- جس کی تحقیقات کی جانی چاہئیں – اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے فلسطینی اسیر پر تشدد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے –
رافت حمدونہ نے کہاکہ زخمی اور مریض اسیروں کے علاج میں لا پرواہی خطرناک امر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے- بڑی تعداد میں زخمی مریض اسیران پر اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد کیاگیا- اسرائیلی جیلوں میں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم نہ کیے جانے کے باعث متعدد مریض شہید ہوئے-