Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انتہاء پسند یہودیوں نے فلسطینی کو ذبح کر دیا، دوسرا زخمی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-victim6

مقبوضہ بیت المقدس کی شمالی آبادی کفر عقب میں انتہاء پسند یہودیوں کے جھتے نے حسام حسین حسن رویضی نامی ایک 24 سالہ نوجوان کو چھری سے ذبح کر کےشہر کے مغربی علاقے میں پھینک دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نوجوان رویضی کو گردن اور کانوں کے مابین بائیں جانب شدید زخم آئے ہیں، چھریوں کے وار سے نوجوان کے چہرے پر بھی گہرے گھاؤ دیکھے گئے، ذرائع نے بتایا کہ یہودی بستی ’’بیت ایل‘‘ کے غاصب یہودیوں نے رویضی کے دوست 30 سالہ مراد خضر جولانی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی جس کے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کیے گئے جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شہادت’’ثملین‘‘ یہودی بستی کے یہودی گروپ اور وسطی شہر کے عربوں کے درمیان جاری تنازع کا شاخسانہ ہے تاہم شہید کے والد نے پولیس کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ رویضی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس انہیں بتا چکی ہے کہ ان کا بیٹے کو ناحق خون ہوا ہے تاہم پولیس اس معاملے کو میڈیا میں اچھالنا نہیں چاہتی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پولیس اب رویضی کو عربوں اور یہودیوں کے مابین بلوے میں حادثاتی طور پر مرنے والوں میں شمار کرنا چاہتی ہے۔ شہید رویضی کے بھائی نے بتایا کہ وہ ان کا بھائی حسب معمول صبح کام پر گیا تھا وہ مغربی القدس میں کوکا کولا اور سبزیوں کی ڈسٹری بیوشن کا کام کرتا تھا اور عنقریب اس کی شادی ہونے والی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan