Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انتخابات کا انعقاد قومی مفاہمت کے ساتھ مشروط ہے: مرکز انسانی حقوق

palestine_foundation_pakistan-mizan-center-for-human-rights

انسانی حقوق مرکز فلسطین کا کہنا ہے انتخابات کا انعقاد بذات خود کوئی مقصد نہیں بلکہ یہ معاشرے میں انتشار ختم کرنے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے تاکہ شہری سیاست اور انتظامی امور میں شریک ہو سکیں اور پرامن انداز میں انتقال اقتدار کو ممکن بنایا جا سکے۔
مرکز نے فتح، حماس اور بائیں بازو کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ سیاسی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے فوری عمل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ مرکز نے کہا کہ سب سے پہلے کم از کم ایک شفاف انتخابات کے انعقاد پر اتفاق ضروری ہے۔
مرکز نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی قومی مفاہمت کے بغیر انتخابات ہرگز منعقد نہ کرائے جائیں۔ مرکز کے بہ قول قومی مفاہمت کے لیے تمام جماعتوں کا کردار لازم ہے۔
مرکز نے زور دے کر کہا کہ انتخابات کا انعقاد سیاسی نظام کے لیے مفید نہیں بلکہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انتخابات صرف قومی مفاہمت کے بعد ہی بامقصد ثابت ہونگے ۔ سیاسی مفاہمت کے بغیر انتخاات سے قوم میں دوریاں مزید بڑھیں گی۔
مرکز انسانی حقوق نے کہا کہ سیاسی مفاہمت اور قومی مفاہمت کے درمیان فرق ہے۔ قومی مفاہمت سیاسی تقسیم میں بھی حاصل ہوسکتی ہے تاہم سیاسی مفاہمت قومی مفاہمت کے بغیر ممکن نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan