کاروان آزادی میں شامل پریس ٹی وی کے صحافی نے انکشاف کیا ہےکہ صیہونی حکومت نے اس کارواں کے گرفتار کارکنوں کو جسمانی ایذاوں کا نشانہ بنایا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق حسن غنی نے کہا کہ صیہونی کمانڈوز نے کاروان آزادی پرحملہ کرکے امن کارکنوں پراندھاد ھند فائرنگ کی۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے ان الزامات کی سختی سے تردید کی کہ کاروان آزادی پرہتھیارتھے اور کہا کہ صیہونی حکومت نے اس کارواں پرلدی امدادی کھیپ سمیت سارے سازوسامان کو ضبط کرلیاتھا اور تمام امن کارکنوں کو گرفتار کرلیاتھا۔ حسن غنی نے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے گرفتار شدہ افراد کو زد وکوب کیا اور ان سے زبردستی بیانوں پردستخط لئے۔ یادرہے صیہونی حکومت نے عالمی دباو کےتحت امن کارواں پرسوار تمام افراد کو رہاکردیاہے۔