فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جمہوری انتخابات چاہتے ہیں امریکی اور اسرائیلی منشاء کے مطابق انتخابات نہیں چاہتے- انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصی کے خلاف بدترین صہیونی مہم جاری ہے- اسلامی ممالک اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل بیت المقدس اور مسجد اقصی کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کررہا ہے- بیت المقدس کے شہریوں کو مسلمانوں اور بین الاقوامی برادری کی مدد کی ضرورت ہے- فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے- بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ بیت المقدس کے شہریوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی کارروائیاں رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے- ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ صرف دو مہینوں میں پندرہ ہزار فلسطینیوں کا حفظ قرآن کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ موجودہ نسل آزادی کی نسل ہے- وہ مسجد اقصی کو یہودی قبضے سے آزاد کرائے گی- ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ فلسطینی تقسیم کے خاتمے کے لیے مفاہمت ضروری ہے- فلسطینی عوام امریکی ڈکٹیشن سے دور رہ کر مصالحت چاہتی ہے وہ ایسی کوئی مصالحت نہیں چاہتی جس میں ان کے حقوق سے دستبرداری اختیار کی گئی ہو